Saturday, 27 May 2017

How To Make Tomato Ketchup At Home in Urdu ٹماٹو کیچپ

Tomato Ketchup At Home in Urdu


How To Make Tomato Ketchup At Home in Urdu  ٹماٹو کیچپ
جب اس موسم میں دس روپئیے کلو ٹماٹر کی آواز سنائی دے تو پھر دل چاھتا ھے کہ بہت ساری کیچپ گھر میں بنالیں -
اجزاء:
ٹماٹر سرخ اور پکے ھوئے دو کلو
پیاز 250 گرام یا ایک پاؤ
شکر یا چینی چار ٹیبل اسپون
سفید سرکہ آدھا کپ
لال مرچ پسی ھوئی دو ٹی اسپون
نمک ایک ٹی اسپون
کارن فلور ایک ٹیبل اسپون
 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ترکیب.........
ٹماٹر دھوکر چار چار ٹکڑے کرلیں
پیاز موٹی موٹی کاٹ لیں
ادرک کے باریک ٹکڑے کرلیں
 ایک تام چینی یا نان اسٹک پتیلی لے کر ٹماٹر پیاز ادرک لال مرچ نمک ڈال کر اتنی دیر پکا ئیں کہ ٹماٹر گل جائیں
اب انھیں چمچے سے خوب کچل لیں اور چھلنی سے چھان لیں
 اس چھنے ھوئے سوپ کو نان اسٹک پتیلی میں ڈال کر چینی شامل کرکے دس منٹ پکائیں آنچ درمیانی رکھیں
 اب سرکے میں کارن فلور گھول کر چمچہ چلاتے ھوئے اس سوپ میں ملالیں چمچہ چلاتی رھیں دو تین ابال آجائیں تو چولھا بند کردیں
ٹھنڈا ھونے پر کانچ کی بوتلوں میں بھر لیں اور فرج میں رکھیں کیونکہ اس میں پری وینٹف نہیں ھے
 مزید سرخ رنگ لانے کے لیئے کھانے کا سرخ رنگ بھی شامل کر سکتی ھیں آدھا ٹی اسپون سے زراسا کم
اور سرکہ بھی کم کرسکتی ھیں اگر کٹھا پسند نہ ھوتو
 گھر کی صاف ستھری کیچپ بچوں کا گلا بھی خراب نہیں کرتی خوب کھلائیں


EmoticonEmoticon