مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call
Whatsapp: 03366506478 //03087874348
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
گرمی کی آمدکے ساتھ ہی کچھ ایسی قدرتی چیزیں بھی اس موسم میں آتی ہیں جو گرمی کے توڑ کے لئے بے حد مفید ہیں ۔انھی میں سے ایک فالسہ بھی ہے جو گرمی کے نقصان دہ اثرات سے بچاتاہے ۔گرمی سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیں اس سے بچاؤ کے لئے تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔فالسے کے غذائی اجزاء اینٹی آکسیڈنٹ کے حامل ہوتے ہیں۔ فالسے میں پوٹاشیم کی اعلیٰ مقدار، تھوڑی مقدار میں سوڈیم ،وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس اور فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔فالسہ نہ صرف موسم گرما میں ٹھنڈک کے اثر کے لئے استعمال کیاجاتاہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔
فالسہ صحت کے مختلف مسائل کے لئے استعمال کیاجاتاہے جو درج ذیل ہیں:
1۔یہ دل ،جگر اور معدہ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
2۔دل کی بیماری کے علاج میں پکے ہوئے فالسے کے رس میں پانی، سونٹھ اورچینی ملاکر پینا چاہئے۔
3۔عمل انہضام کے مسائل جیسے تیزابیت، اور بدہضمی جیسے مسائل دور کرتاہے۔
4۔خون صاف کرتاہے سوزش،اور خون کے انتشار میں بہترین ہے۔
5۔دمہ ، نزلہ زکام، کھانسی اورگلے کی سوزش سے نجات دلاتاہے۔
6۔ گرمی کے بخار اور سینہ و معدہ اور پیشاب کی سوزش کو دور کرتاہے۔
7۔گرمی میں لگنے والی پیاس کی شدت سے تسکین دیتاہے۔
8۔ گرمی کے باعث ہونے والی دل کی گھبراہٹ دور کرنے میں فالسہ اہم کردار ادا کرتاہے۔
9۔قبض سے نجات کے لئے فالسے کو گٹھلیوں کے ساتھ استعمال کرناچاہئے۔
10۔فالسے کا شربت، گرمی کی زیادتی ، بلڈ پریشر اور پیشاب کی تکلیف دور کرنے میں مفید ہے۔
11۔متلی اورقے کو ختم کرتاہے۔
12۔فالسے کا پانی پینے سے پیشاب میں آنے والا خون رک جاتاہے۔
13۔ہچکی اور تپ دق کے مریضوں کے لئے بھی فالسے کا استعمال شفاء کا باعث ہے۔
14۔جگر اور پتے کے مسائل دور کرتاہے۔
15۔سن اسٹروک اور اینیمیا سے بچاتاہے ۔
16۔کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہترین ہے۔
17۔فالسے کے پتوں کا پیسٹ جلدکے انفیکشن، جیسے ایگزیما،اور دیگر زخموں کو شفادیتاہے۔
18۔فالسے کے بیج سوزاک اور فرٹیلیٹی مسائل کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call
Whatsapp: 03366506478 //03087874348
EmoticonEmoticon