Thursday, 11 May 2017

نیم کے حیرت انگیز فوائد Neem Tree

مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348

نیم کے حیرت انگیز فوائد >--> ♡♡♡

بال جھڑ کا علاج : -☆
اگر کسی وجہ سے سر کے بال جھڑنے لگے ھوں -
 یا جھڑنے تو نہ لگے ھوں مگر بڑھتے بھی نہ ھوں تو نیم اور بیری کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر بالوں کو دھونا چاہئے - اس سے بالوں کا جھڑنا رک جاتا ھے - ان کی سیاہی قائم رہتی ھے - اورکچھ ہی دنوں میں بال خوب لمبے ھونے لگتے ہیں - اس سے جوئیں بھی مرجاتی ہیں -
آنکھوں کی خارش : -☆
نیم کے پتے لے کر سایہ میں سکھا لیں -
 پھر کسی برتن میں ڈال کر جلائیں - جونہی سب پتے جل جائیں - برتن کا منہ ڈھانپ دیں ۔ جب برتن ٹھنڈا ھو جائے تب پتوں کو نکال کر سرمہ کی طرح پیس ڈالیں - اب اس راکھ میں لیموں کا تازہ رس ڈال کر چھ گھنٹہ تک کھرل کریں - جب خشک سرمہ کی شکل اختیار کرے تب شیشی میں ڈال لیں - روزانہ صبح و شام سلائی سے بطور سرمہ لگائیں ۔
کان زخم کا : -☆
اگر کان میں زخم ھو جائے تو بڑی مشکل سے دور ھوا کرتا ھے - ایسے زخم کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ نہایت مفید ثابت ھوا ھے ۔ نیم کے پتوں کا پانی 3 ماشہ، شہد خالص 3 ماشہ دونوں کو ملا کر اور نیم گرم کرکے کان میں چند قطرے ڈالا کریں ۔ چند روز کے استعمال سے زخم ٹھیک ھو کر شفا ھو جائے گی ۔
نزلہ زکام : - ☆
نیم کے پتے ایک تولہ -
مرچ سیاہ چھ ماشہ -
 دونوں کو نیم کے ڈنڈے سے باریک پیس کر ایک ایک رتی کی گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کر کے شیشی میں رکھیں۔ تین چار گولی صبح و شام نیم گرم پانی سے نگل لیا کریں - نزلہ و زکام کے لیے یہ گولیاں بہت مفید ثابت ھوئی ہیں ۔
منجن عجیب : - ☆
نمولی نیم ایک تولہ -
نمک لاھوری ایک تولہ -
پھٹکری بریاں شگفتہ ایک تولہ -
 تینوں کو خوب باریک پیس لیں اور بطور منجن دانتوں پر ملتے رہا کریں ۔
فوائد : - ☆
دانتوں کے درد کو خاص طور پر مفید ھے -
 کیڑے کو ہلاک کر دیتا ھے - بادی کے درد کو دور کرتا ھے - دانتوں کو موتیوں جیسا بنا دیتا ھے 

مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348

پرانے دست : - ☆
اگر دستوں کی شکایت پرانی ھو جائے تو مغزم تخم نیم ایک ماشہ میں قدرے کھانڈ ملا کر کھانے سے پرانے دست بند ھو جاتے ہیں - اپنی خوراک صرف چاول ہی رکھیں ۔
پیٹ کے کیڑے : -☆
دو تولہ نیم کی چھال کو ایک سیر پانی میں پکائیں جب چوتھائی رہ جائے تو مل کر چھان لیں اور صبح و شام پی لیا کریں - اس سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اور آئندہ پیدا نہیں ھوتے ۔ اگر پیٹ میں کیڑے یا کدو دانے پڑ جائیں تو 6 ماشہ نیم کے پتوں کا رس دو تین یوم پلائیں - تمام کیڑے مر کر باہر نکل جائیں گے ۔ بعد ازاں دو تین دن قلعی کا بجھا ھوا پانی پلائیں - دوبارہ پیٹ میں کیڑے نہیں پڑیں گے ۔
دوا بواسیر : -☆
مغز تخم نیم ایک تولہ -
مغز تخم بکائن دھریک ایک تولہ -
 رسونت ایک تولہ ہرڑ گھٹلی دور کردہ تولہ کوٹ کر کپڑے میں چھان لیں، چھ ماشہ صبح اور چھ ماشہ شام کو ٹھنڈے دودھ یا پانی کے ساتھ دیں ضرور فائدہ کرے گا ۔
کھجلی و خارش : - ☆
نیم کی نرم نرم کونپل ڈھائی تولہ روزانہ ٹھنڈئی کی طرح گھونٹ کر پینے سے بدن کی کھجلی دور ھو جاتی ھے ۔
عمدہ مرہم : - ☆
خرابی خون کے باعث اکثر پھوڑے و پھنسیاں نکلتے رہتے ہیں
اور وہ اکثر اوقات نہایت گندے ھو جاتے ہیں -
اور عرصہ تک رفع ھونے کا نام نہیں لیتے -
 ایسے گندے و مکروہ زخموں کو صاف کرنے کے لیے نیم کے پتوں سے ایک مرہم بنائی جاتی ھے جو کبھی خطا نہیں کرتی ترکیب حسب ذیل ھے ۔نیم کے 15 تولہ پتوں کو باریک پیس کر ٹکیاں بنالیں اور اس کو پندرہ تولہ سرسوں کے تیل میں خوب گرم کریں - یہاں تک کہ تیل کا دھواں اُٹھنے لگے تب اس میں وہ ٹکیہ ڈال دیں اور جب تک ٹکیہ تیل میں جل کر سیاہ نہ ھو جائے جلنے دیں - بعد میں تیل کو آگ سے اتار کر اسے ٹھنڈا ھونے دیں -
پھر ٹھنڈا ھونے پر تیل اور جلی ھوئی ٹکیہ خوب گھوٹ ڈالیں - اس طرح مرہم بن جائے گا - پھر  6 ماشے کا فور جو پیشتر ہی سے باریک ھوا ھو - ملا کر شیشی میں رکھ لیں وقت ضرورت ہر قسم کے زخموں پر استعمال کریں ۔
علاج درد حیض : -☆
اکثر عورتوں کو حیض درد کے ساتھ اور رک رک کر آتا ھے -
 جو عورتیں جسم میں فربہ ھوتی ہیں - ان کو اکثر یہ عارضہ بہت ھوتا ھے ۔ اگر درد حیض کے وقت رانوں میں بھی درد ہو تو اکثر ایسی عورتوں کے حمل بھی نہیں ٹھہرتا - حمل ٹھہر جائے تو حمل گر جاتا ھے ھ ایسی بیماری کے لیے یہ نسخہ بہت فائدہ مند ثابت ھوا ھے ۔
علاج : - ☆
نیم کے پتوں کا رس تقریبا 6 ماشہ -
ادرک کا رس تقریبا ایک تولہ -
 دونوں کو ملا کر مریضہ کو پلادیں فورا درد کو آرام ھو جائے گا - ایام حیض میں روزانہ پلاتے رہیں ۔ ترش ٹھنڈی اشیاء سے حیض کے دنوں میں پرہیز کرنا چاہیے ۔ دودھ بھی اس ایام میں نہیں دینا چاہیے - زیادہ محنت کرنے اور بھیگنے سے ایام حیض میں بچنا چاہیے - اگر عورت کا جسم فربہ ھو تو بعد ایام حیض عورت کو ضروری جسمانی ورزش کرنی چاہیے - اگر روزانہ ایک گھنٹہ چکی پیسے تو بہت جلد شفا حاصل کرے گی اور حمل ٹھہر جائے گا - اور اللہ کی مہربانی سے پورے دنوں کے بعد بچہ تندرست اور توانا پیدا ھو گا -
عورتوں کا دودھ بند کرنے کے لیے : -☆
جب کسی عورت کا ننھا بچہ مر جاتا ھے -
تو دودھ بہت کثرت سے نکلنے لگتا ھے -
بعض دفعہ بہت ہی کمزوری ھوتی ھے -
پستانوں میں بھی ورم ھو جاتا ھے -
 ایسی صورت میں مغز نیم کو پانی میں گھوٹ کر عورتوں کے پستانوں پر لیپ کرنے سے پستانوں کا دودھ خشک ھو جاتا ھے - اور ساتھ ہی نکلنا بھی بند ھو جاتا ھے ورم بھی نہیں رہتا ۔
پستانوں کے زخم کے لیے : -☆
دودھ پلانے والی عورت کے پستان پر کبھی کبھی ورم ھو کر زخم ھو جاتا ھے - عورت کو اس سے سخت تکلیف ھوتی ھے ۔ اس کا آسان علاج یہ ھے کہ نیم کے پتے سایہ میں سکھا کر کسی برتن میں ڈال دیجئے - اب ان پتوں کو آگ لگا دیجئے جب پتے جل جائیں تو فورا برتن کا منہ بند کر دیجئے - جب برتن ٹھنڈا ھو جائے تو نکال کر پیس لیجئے - اب سرسوں کا تیل ایک چھٹانک لے کر آگ پر خوب گرم کریں - پھر نیم کے پتوں کی وہ راکھ نصف چھٹانک اس میں ڈال کر نیچے اتار لیجئے اور نیم کے ڈنڈے سے ایک گھنٹہ تک خوب گھوٹیے ۔ اس مرہم سے پستان کے زخم کو یا کسی بھی دوسرے زخم کو چیڑ کر اوپر نیم کے پتوں کی تھوڑی سی راکھ ڈال دیا کیجئے - تین دن میں گہرے سے گہرا زخم بھی بھرنے لگے گا ۔

مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348


EmoticonEmoticon