Friday, 19 May 2017

انگلیوں کی کھال پر سلوٹیں Fingers go Wrinkly in Water

 انگلیوں کی کھال پر سلوٹیں
مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call   Whatsapp: 03366506478 //03087874348
low sperm herbal treatment

زیادہ دیر پانی میں رکھنے کی وجہ سے انگلیوں سلوٹیں پڑنا دراصل ہمارے لیے قدرت کا ایک انمول حفاظتی تحفہ ہے۔ 
جب ہم نہاتے ہیں یا اپنے ہاتھوں کو زیادہ دیر تک پانی میں رکھتے ہیں تو ہماری انگلیوں کی کھال پر سلوٹیں پڑجاتی ہیں، لیکن معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
 یہ دراصل ہمارے جسم میں قدرتی دفاعی نظام کی وجہ سے ہوتا ہے جو زیادہ نمی کا سامنا ہونے پر ہماری کھال کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک کھال کے پانی میں رہنے کی وجہ سے اس نظام کو پیغام جاتا ہے کہ باہر کا ماحول نمی سے بھرپور ہے جس میں اسے پھسلن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

نمی اور پھسلن سے بچنے کےلیے ہمارے جسم کی کھال قدرتی طور پر خود بخود سکڑ جاتی ہے اور اس میں کھردرا پن نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ اثر انگلیوں کی کھال پر سب سے واضح ہوتا ہے اور ان پر سلوٹیں دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ چکنی چیزوں پر بھی ہماری انگلیوں کی گرفت بہتر ہوجاتی ہے۔


EmoticonEmoticon