Thursday 25 May 2017

Ubtan Recipe for Face and Skin in Urdu ابٹن بنانے کے10آزمودہ ٹوٹکے

Ubtan Recipe for Face and Skin in Urdu ابٹن بنانے کے10آزمودہ ٹوٹکے


laikoria ka dasy elaj

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ابٹن قدیم زمانے سے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے جو باعثِ تعجب نہیں ہے اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے استعمال کرتی آرہی ہیں ۔اسے اسکی خصوصیات کے پیشِ نظر سالہاسال سے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی کوئی شادی ابٹن کے بغیر ادھوری ہے شادی کے علاوہ بھی بہت سی خواتین خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اسکا استعمال پابندی سے کرتی ہیں۔ابٹن میں ہلدی کا استعما ل ہوتاہے جو صحت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے۔ ہلدی قدرتی طور پر طاقت، دافع سوزش اوردافع درد ہوتی ہے اسکے اثرات اسی طرح ہیں جسطرح دیگر دافع سوزش۔ ادویہ کے مگر بغیر پہلوئی نقصان دہ اثرات کے، ذیل میں آپکی آسانی کے لئے چند آزمودہ اور آسان ابٹن گھر میں ہی بنانے کے ٹوٹکے بیان کئے گئے ہیں جنکے استعمال سے آپ رنگ برنگی کریموں اور مہنگے ٹریٹمنٹ سے نجات پا سکتے ہیں:
1۔ داغ دھبوں اور چھائیو ں کیلئے
ہلدی اور گیہوں کا آٹا ہم وزن گائے کے کچے دودھ میں ملا کر چہرے پر بطور ابٹن ملتے ہیں۔ یہ نہ صرف رنگ صاف کرتا ہے بلکہ داغوں اور چھائیوں کو دور کرتا ہے ہلدی کے ابٹن کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ لیکن ہلدی گھر کے مصالحے والی نہ لیں۔
2۔ چہرے کے نکھار کے لئے
حسنِ یوسف،صندل پاؤڈر،گلِ انار،آکاش بیل دس دس گرام لے کر اسمیں ایک تولہ روغنِ خص اور ۱۰۰ گرام ابٹن اچھی طرح کوٹ کرمکس کرکے چھان لیں ۔دودھ یا عرقِ گلاب میں ملا کر آدھے گھنٹے لگانے کے بعد چہرہ دھو لیں ۔
3۔ گھر کا ابٹن
اُبٹن بنانے کیلئے اَرجُن کی چھال، تُرمَس کے بیج، بادام ، ہلدی،کپورکچری ہم وزن لے کے پہلے سب کو کوٹ لیں۔ اسکے بعد پیس لیں اگر ڈرائے اسکن ہو تو بادام کا تیل اور آئلی اسکن کیلئے عرقِ گلاب سے مکس کرکے لگائیں۔
4۔ رنگ گورا کرنے کیلئے
ایک چمچ مونگ کی دال کا پاؤڈر اور حسنِ یوسف اچمچ اور دہی تین چمچ لے کر پیسٹ بنا لیں اور منھ دھو کر لگالیں بارہ سے پندرہ منٹ بعد پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
5۔ ڈرائے اسکن کیلئے
دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے چاول ہم وزن لے کر دودھ سے مکس کر پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اسکے بعد چہرے پر لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں پورے جسم پر کہیں بھی لگاسکتے ہیں۔ اس سے آپکی جلد کا رنگ ہلکا ، بلیک ہیڈ اور ڈیڈ اسکن کا خاتمہ ہو جائے گا۔
6۔ ایکنی کیلئے
ایک آلواور تقریباً ا چمچ کھیرا چھیل کر کدوکش کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسکے بعد اچمچ لیموں کارس اور اچمچ ہی بیسن ڈال کر مکس کرلیں اور ۲۵ منٹ لگانے کے بعد دھولیں۔
7۔ سرد موسم کا ابٹن
خشخاش یا حسنِ یوسف، ورس، السی کی کھل، بادام، ہلدی، گوندھ کتیرا ، ان تمام کو ہم وزن لے کر پیس لیں اگر چھائیاں اور پگمینٹیشن ہے تو اسمیں مولی کے بیج پیس کر ملا لیں ۔مثال کے طور پر اگر آپ نے تما م اجزاء پچاس پچاس گرام لئے ہیں تو مولی کے بیج پچیس گرام ملائیں، دودھ سے مکس کرکے روزانہ استعمال کریں اور صابن سے پرہیز کریں۔
8۔ فوری نکھار کا ابٹن ہر جلد کیلئے
آمبہ ہلدی، گوند کتیرا، کیسر ،حسنِ یوسف سب کو پیس کر دودھ سے مکس کرکے تھوڑا سا بادام کا تیل ملاکر لگالیں۔
9۔ جلد کی صفائی کا ابٹن
چنبیلی کی کلی، اور بیسن ایک ایک کپ، پسی ہلدی دو چمچ، پسی دارچینی ایک چمچ ان سب کو مکس کرکے رکھ لیں جب لگانا ہو تو اچمچ نکال کر چند قطرے لیموں اور حسبِ ضرورت پانی ملا کر استعمال کریں۔
10۔ ڈرائی اسکن کیلئے
بیسن دو کھانے کے چمچ،، چاول کا آٹا آدھاکھانے کا چمچ ،د ہی اکھانے کاچمچ ،ہلدی آدھی چائے کی چمچی،لیموں کا رس دو سے تین قطرے ، ناریل کا تیل آدھاچائے کا چمچ،شہد آدھا کھانے کا چمچ ان سب کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں دس سے پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو دفع استعمال کرسکتے ہیں اس سے آپکا رنگ صاف،جلد نرم وملائم اور داغ دھبے بھی دور ہونگے۔
ان تمام ٹوٹکوں میں سے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ آپ استعما ل کر سکتی ہیں ، اگر آپ ابٹن کا مسلسل استعمال کریں تو اسکے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتی ہیں ، کوئی بھی مسئلہ ایک دفعہ کے استعمال سے حل نہیں ہوتا ،ہر کام کیلئے مستقل مزاجی کی ضرورت
ہوتی ہے۔

breast ka dasy elaj


EmoticonEmoticon