Thursday 25 May 2017

چرائتہ کے طبی فائدے Gentian benefits in Urdu

Gentian benefits in Urdu




What is Gentian ? According to Wikipedia
Gentiana is a genus of flowering plants belonging to the gentian family, the tribe Gentianeae, and the 
monophyletic subtribe Gentianinae. With about 400 species it is considered a large genus. Wikipedia

چرائتہ کے طبی فائدے
--------------------------------
 چرائتہ ایک مؤثر ادویاتی پودا ہے۔ قدرت نے اس میں اپنی حکمت سے بے شمار ادویاتی خصوصیات رکھی ہیں۔ اس کا تنا اور شاخیں گہرے سبز رنگ کی کھوکھلی اور گرہ دار ہوتی ہیں۔ ہر ایک گرہ سے دو شاخیں نکلتی ہیں۔ پتے ایک دوسرے کے مقابل نوک دار اوپر سے گہر ے سبز اور چمکدار اور نیچے سے دانے دار ہوتے ہیں۔ اس کا ہر ایک جز تلخ ہوتا ہے۔ اس پودے پر جب پھول آتے ہیں تو اِسے کاٹ کر خشک کرلیتے ہیں۔ اس کے پھول گلابی رنگ کے چھوٹے چھوٹے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
چھوٹا اور بڑا ہونے کے لحاظ سے اس کی دو اقسام ہیں۔ چرائتہ کلاں کو چبانے سے زبان پر کھچاوٹ اور کسی قدر تیزی اور چرپراپن محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ چرائتہ خُردکا مزہ چرپرا ہوتا ہے۔چرائتہ خُرد کی شاخیں چرائتہ کلاں کی شاخوں سے پتلی ہوتی ہیں۔ اسے چرائتہ کلاں سے بہتر خیال کیا جاتا ہے۔ چرائتہ شیریں اور تلخ دوقسم کا مشہور ہے۔ چرائتہ شیریں تلخ کے مقابلے میں کم تلخ ہوتا ہے اور اس میں گرمی اورخشکی بھی کم ہوتی ہے۔
چرائتہ پاکستان میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ندی ،نالوں،نہروں وغیرہ کے کناروں پر بہ کثرت پیدا ہوتا ہے۔ ماہ اپریل میں اسے کاٹ کر چھاؤں میں خشک کرلیا جاتا ہے۔یہ قیمتی بوٹی پاکستا ن کے علاوہ ہندوستان اور ایران میں بھی کثرت سے پائی جاتی ہے۔
خصوصیات
مصفی خون ہے۔ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔سینے کے درد، جگر کے درد اور رحم کے دردوں میں بھی مفید ہے۔ مقوی معدہ وجگر ہے۔ دافع بخار ہے۔ ورموں کو تحلیل کرتا ہے اور فسادِ خون سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے لیے دورِحاضر اور قدیم اطباء کے معمولات میں چرائتہ کو اہم مقام حاصل ہے۔ چرائتہ کو تنہا یا مرکب مصفی ادویات کے ساتھ برائے تصفیہ خون بہ کثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ جوارش جالینوس جومعدہ ،جگر اور آنتوں کو قوت دینے اور اعضاء میں تحریک پیدا کرنے والا مشہور مرکب ہے۔ اس کے نسخ�ۂخاص میں چرائتہ شامل ہے۔
استعمال
مصفی خون ہونے کی وجہ سے جذام،آتشک،خارش اور امراضِ جلدیہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تلخ مقوی دوا ہے۔ لہٰذا ضعف و نقاہت کو دور کرنے کے لیے منافع بخش ہے۔ دافع بخار ہونے کی وجہ سے اسے موسمی بخاروں کے لیے بطور جوشاندہ استعمال کرایاجاتا ہے۔
مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348
چرائتہ کے مرکبات و مجربات
خارش
چرائتہ،برگِ حنا،ہلیلہ سیاہ، شاہترہ، ہر ایک ایک تولہ،مرچ سیاہ گیارہ عدد،تمام ادویہ کو نیم کوفتہ کرکے رات کو آدھا لیٹر گرم پانی میں بھگوکر ڈھانپ دیں۔ صبح چھان کر دو چمچ شربت مصفین قرشی اور تین چمچ شہد ملاکر استعمال کریں۔ ہر قسم کی خارش سے شفاء ہوگی۔
موسمی بخار
چرائتہ،گلو ہر ایک چھہ ماشہ نیم کوب کرکے آدھ لیٹر پانی میں جو ش دیں۔ ایک کپ رہ جائے تو چھان کر ایک چمچ چینی ملاکر کھاناکھانے کے آدھ گھنٹے بعد استعمال کریں۔ موسمی بخاروں کے لیے بے حد مفید ہے۔
فسادِ خون
چرائتہ ،شاہترہ،سرپھوکہ،ہرڑ سیاہ،برادہ صندل سرخ، ہر ایک چار گرام کو موٹا موٹا کوٹ کر پانچ دانہ عناب شامل کرکے رات کو پانی میں بھگودیں۔ اس کے پانی میں صبح شہد تین چمچ ملاکر استعمال کریں۔
خواص
خون کی تیزی،جلن ،سوزش،پھنسیوں اور زہریلے امراض کا علاج ہے۔ جو مریض اینٹی بایوٹک ادویات سے الرجک ہیں ان کے لیے بہت فائدے مند ہے۔


EmoticonEmoticon