Friday 19 May 2017

جگر کی غذایئں Healthy Liver

جگر کی غذایئں
مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:

03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348
liver ka dasy elaj
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


 اگر آپ اپنی جگر کی خرابی کی وجہ سے پریشان ہیں اور متعدد ادویات کے استعمال کے بعد بھی افاقہ نہیں ہورہا تو ذیل میں دی گئی غذاﺅں سے اپنے جگر کو ٹھیک کریں اور ساتھ ہی زہریلے مواد سے پاک کرلیں۔

پانی
ہمارے تمام اعضاءکے لئے پانی سب سے اہم چیز ہے ،اس کی وجہ سے جسم میں نظام دوران خون اور دیگر نظام بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔دن میں کم ازکم 10گلاس پانی ضرور پئیں اور ساتھ ہی صبح کے وقت اٹھ کر اسے ضرور استعمال کریں۔

لیموں

اگر آپ پانی پی رہے ہیں تو کیوں نہ اس میں لیموں ملالیا جائے۔اس کی وجہ سے نہ صرف جگر زہریلے مواد سے پاک ہوگا بلکہ پتا بھی بہتر طریقے سے کام کرے گا۔دن میں ایک گلاس لیموں پانی ضرور پئیں۔
لہسن
ایک چھوٹی سی توڑی میں سیلینیم اور ایلی سین کی وافر مقدار ہوتی ہے اور ا س کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرے گا۔اسے نگھلنے کی بجائے چباکر کھانے سے جسم کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
سیب
ہمیشہ سیب کو چھلکے سمیت کھائیں،اس کے چھلکے میں موجود پیسٹین کی وجہ سے نظام انہضام بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔اگر آپ کانظام انہضام بہتر ہوگا تو آپ کا جگر بھی اچھے طریقے سے کام کرے گا۔
گریپ فروٹ
چاہئیں تو اس کا جوس پی لیں یا اسے ثابت کھالیں،اس کے فوائد یکساں ہی رہیں گے۔اس میں موجود وٹامن سی اور انٹی آکسیڈینٹس جگر میں موجود زہریلے مادوں کو باہر نکال دیں گے۔اس کی وجہ سے جگر سے چربی بھی باہر نکلے گی اور وہ بہتر طریقے سے کام کرسکے گا۔
سبز چائے
اس میں کیٹی چن نامی انٹی آکسیڈینٹس ہوتا ہے جس کی وجہ جگر میں چربی اکٹھی نہیں ہوتی اور وہ صحت مندرہتا ہے۔
سبزپتوں والی سبزیاں
ان کی وجہ سے پتا بہتر کام کرتے ہوئے ایسا مواد خارج کرتا ہے جو کہ جگر کو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے۔
ہلدی
اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،اس کے اجزاءکی وجہ سے جگر صاف ہوتا ہے۔آپ چاہئیں تو ہلدی کی مقدار کو 

کھانوں میں بڑھا کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔




مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348


EmoticonEmoticon