Wednesday 31 May 2017

روزہ دار کےلیے لسّی کے فوائد Buttermilk benefits in Urdu

hakeem talib hussain

#حکیم #طالب_حسین

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

روزہ دار کےلیے  لسّی کے  فوائد 
Buttermilk benefits in Urdu
امسال رمضان المبارک کا مہینہ جون کی شدید گرمی میں آیا ہے اور روزہ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہے۔ اس لئے رمضان المبارک میں صحت کے حوالے سے خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ ایسی غذا سحری و افطاری میں لیں جس سے رمضان المبارک کے روزوں کے صحت پر کوئی مضر صحت اثرات نہ ہوں۔ بلکہ دینی پہلو کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے مفید ہوں۔ اس موسم میں روزہ کے لیے سحری میں لحمیات، نشاستہ دار اور ریشہ (فائبر) سے بھرپور غذا لیں تاکہ ان کا کافی حصہ بھوک کا احساس نہ ہو۔ اگر شوربہ والا سالن ہوتو بہت مناسب ہوگا۔ البتہ تیل اور مصالحہ کم سے کم ہو تاکہ پیاس میں شدت 
نہ ہو۔ ریشہ کے حصول کے لیے غذا میں سبزیاں اور پھل زیادہ رکھیں۔ ایسے بھی ان کے ہضم کا عمل آہستہ آہستہ ہوتا ہے اور کافی وقت تک بھوک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ پھر ان کے ذریعے جسم کو پانی بھی ملتا رہتا ہے۔
سحری میں وقت سے بہت پہلے بیدار ہوں تاکہ کھانا اطمینان اور آرام سے کھایا جائے۔ پھر ایک کے اوپر ایک چیز جلد سے نہیں کھانی چاہئے۔ سخت گرمی کے باعث جسم کو پانی کی بہت ضرورتی ہوتی ہے اس لئے پانی بھی پوری مقدار میں پئیں۔ لیکن ایک ساتھ نہ پئیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کرکے پئیں ۔چونکہ آج کل موسم گرما میں روزے ہیں اور اس موسم میں جسم سے نمکیات بذریعہ پسینہ فارغ ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی کمی بھی ہو سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ سحری میں ایک دو لیٹر لسّی جسے ہمارے ہاں دہی کی لسّی بھی کہتے ہیں جس میں سے مکھن نکال لیا جاتا ہے، میں نمک ملا کرسحری میں پیا جائے۔ اس طرح جسم میں نمکیات کی کمی بھی نہیں ہوگی بلکہ نمکیات پورے ہوتے رہیں گے اور جسم کی ضرورت کا پانی بھی پورا ہو جائے گا۔دہی کی لسی بناکر پینے سے معدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے السر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔اسی طرح سے ٹائفائڈ کے مریضوں کے لسی کا پینا انتہائی مفید ہے۔لسی بہترین جراثیم کش ہے پیٹ میں جاتے ہی امرض پیدا کرنے والے جراثیم کو مغلوب کرلیتی ہے۔لسی میں کیلشیم،میگنیشیم،پروٹین،نمکیات ،فاسورس،سلفر،سوڈیم وغیرہ اجزاء وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو گوشت اور ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔دہی کے مقابلہ لسی زود ہضم ہے اور معاون ہضم ہے جس کی غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔انتڑیوں میں دوران خون کو تیز کرتی ہے۔اور انتڑیاں غلیظ و فاسد مادوں سے صاف ہوجاتی ہیں۔ جدید ریسرچ کے مطابق جو حضرات پیٹ کے مختلف عوارض میں مبتلا ہیں،یا آنتوں کاانفیکشن ہے ان کے لیے تازہ دہی کی لسی نعمت غیر مترقبہ ہے،جیسا کہ اوپر مذکور ہوا انسانی معدے اور آنتوں میں جو جراثیم پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آنتوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،ایسے جرثیم کے لیے دہی جراثیم کش دوا کے دور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔تازہ دہی کی لسی مقوی دماغ ہے دماغ کی خشکی دور کرتی ہے،اور دماغی کام کرنے والوں کو از سر نو کام کرنے لیے انرجی پیدا کرتی ہے تکان دور کرتی ہے،اعصابی کمزوری دور کرتی ہے،نگاہ کو طاقت پہنچاتی ہے،بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی اور سر کی خشکی دور کرتی ہے اور قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے ۔گرمی کے موسم میں لسی جگر معدہ اور فساد خون کے مختلف عوارض میں مفید ہے ۔ 
(ادارہ ہمدرد سے وابستہ حکیم راحت نسیم سوھدروی قومی طبی کونسل کے رکن بھی ہیں۔عرصہ دراز سے قومی اخبارات و جرائد میں انکے طبی مضامین شائع ہورہے ہیں۔کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔مستند معالج اور محقق ہیں،حکیم محمد سعید کے معاون کی حیثیت سے انکے ہمراہ مطب کرتے رہے ہیں ۔ 

Tuesday 30 May 2017

Jaryan Ka elaj

Tags



نارمل قیمت: 1300 

  آزادی آفر قیمت: 1000 فری ہوم ڈیلوری
کورس مدت:25 دن  
ہم دوا دیتے ہیں٫٫٫شفاء اللہ پاک دیتے ہیں
آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض جریان کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔غلط صحبت، اپنے ہی ہااتھوں سے مادہ کا اخراج اس کی بڑی وجہ ہے اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی آنکھو ں میں نو ر نہیں، چڑچڑا پن،کمردرد اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ 
علامات: جریان منی میں منی کے قطرے پیشاب میں شامل ہوکر خارج ہوتے ہیں ان کا اخراج کبھی پیشاب کے شروع میں کبھی درمیان میں کبھی آخر میں اور بعض اوقات مسلسل پیشاب کے ساتھ ہوتا ہے  
پریشان نہ ہو ں اکسیر جریان مکمل دیسی طریقہ علاج اس کے استعمال سے انشاءاللہ ۱۵ سے ۲۰ دنوں میں جریان پر قابو
پایا جا سکتا ہے ۔






Herbals Heal: چنبل کا مجرب علاج

Herbals Heal:  چنبل کا مجرب علاج

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


Herbals Heal









داد چنبل
چنبل کا گھریلو علاج
داد کا علاج
خشک خارش کا علاج
پرانی خارش کا علاج
بچوں کی خارش کا علاج
خارش کی دوا


چنبر کا علاج

Monday 29 May 2017

املی اور آلو بخارے کا شربت Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat

املی اور آلو بخارے کا شربت

املی اور آلو بخارے کا شربت Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat

 نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat


How to a healthy body in summer season in urdu

 healthy body in summer season in urdu
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


 healthy body in summer season in urdu


how to a healthy body in summer season in urdu 

Sunday 28 May 2017

سوال: کیا اکثرو بیشتر احتلام ہونا ایک بیماری ہے؟ Night Discharge

Night Discharge
سوال: کیا اکثرو بیشتر احتلام ہونا ایک بیماری ہے؟ Night Discharge


Night Discharge reasons

Saturday 27 May 2017

نبیذ یعنی کھجور کا شربت Khajoor ke Nabeed

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



نبیذ یعنی کھجور کا شربت
سخت گرمی کے مہینے میں روزے ایسے گزاریں جیسے دسمبر کا مہینہ چل رہا ہے ۔ پیاس اور تھکاوٹ کے احساس کو ختم کیجئے ۔۔۔۔۔
رمضان کے اس مہینے میں ایک شربت سے متعارف کراتا ہوں جس کا تعلق دور نبوی ﷺ کے معمولات سے ہے احادیث کی کتابوں میں نبوی غذاؤں کا جب مطالعہ کرتے ہیں تو نبیذ ایک ایسی اصطلاح ملتی ہے جس کا استعمال اہل عرب اب بھی کرتے ہیں لیکن عجم میں اس کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔
کھجور کا استعمال گرمی اور تری دکھاتا ہے لیکن اگر اسی کھجور کو پانی میں بھگو کر اور اس کا شربت بنایا جائے تو اس سے زیادہ پرتاثیر اور تسکین سے بھرپور شاید کوئی شربت ہوگا۔ ویسے بھی اس وقت پوری دنیا میں دل کے امراض‘ انجائنا‘ ہارٹ اٹیک کیلئے کھجور کا استعمال بہت تیزی سے رواج پکڑ رہا ہے کیونکہ دنیا واپس فطرت کی طرف پلٹ رہی ہے اور کھجور فطرت ہے۔
آئیں! ہم ذرا کھجور کا شربت آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں کہ رمضان میں اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔
ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ رمضان کا مہینہ آرہا گرمی کا مہینہ ہے‘ پیاس‘ لو‘ حدت‘ اور حبس مجھ سے ویسے ہی برداشت نہیں ہوتی پھر روزے کے ساتھ کیسے برداشت ہوگی؟ میں نے کہا بالکل آسان ہے‘ آپ ایسا کریں روزہ رکھنے کے بعد دو بڑے چمچ گلاب کے پھولوں کا گلقند کھاکر اوپر سے ایک گلاس پانی پی لیں یا پھر اس سے بہتر ہے کہ گلاب کے پھولوں کے دو چمچ کھاکر اوپر سے کھجور کا شربت پی لیں اسی طرح افطار کے وقت کھجور سے افطار کرکے چسکی چسکی کھجور کا شربت پئیں‘ گھونٹ گھونٹ نہ پئیں‘ پیاس گرمی‘ حدت‘ جلن سارے جسم کی نڈھالی پل بھر میں ختم ہوجائے گی۔
ویسے بھی سحری کے بعد گلقند کھانے والا اور کھجور کے گلاس کا ایک شربت پینے والا سارا دن ایسے تروتازہ رہے گا کہ احساس تک نہیں رہتا کہ اسے روز ہے کہ نہیں ہے۔ جتنا بھی پرمشقت کام کرے اور جتنی زیادہ گرمی اور لو میں دن کا جتنا وقت گزارے اسے زیادہ سے زیادہ یہی احساس ہوگا کہ میرا روزہ ہے اس سے زیادہ احساس بالکل نہیں ہو گا کیونکہ کھجور کا شربت اور گلقند اپنے اندر ایک انوکھی افادیت رکھتے ہیں میں نے جب اس بندے کو یہ طریقہ بتایا تو وہ مطمئن ہوگیا اور پورا رمضان اسی ترکیب کے ساتھ گزارا۔ رمضان کے درمیان ملا تو کہنے لگا بہت مطمئن ہوں‘ روزے کا احساس تک نہیں بلکہ اب تو جی چاہتا ہے کہ رمضان دو ماہ کا ہوجائے۔ اس سے پہلے تو ایک دن کے روزے کیلئے بھی طبیعت میں بوجھ محسوس ہوتا تھا۔
ایک نہیں بے شمار مثالیں میرے پاس ہیں جب بھی کسی کو میں نے کھجور کے شربت پینے کی ترکیب دی سارا گھر کھجور کا شربت پینے لگا اور کھجور کا شربت پینے سے جہاں قلب و جگر کی تسکین ہوتی ہے وہاں کھجور کا شربت خود ہیپاٹائٹس‘ معدے کی تیزابیت‘ پیاس کی شدت‘ ہاتھ پاؤں کی جلن‘ منہ کی خشکی‘لعاب دہن کا کم ہونا‘ پیشاب کی جلن اور قبض کا خود بہترین علاج ہے۔ ایسے لوگ جو کسی بھی ہٹیلی پیچیدہ مرض میں مبتلا ہوں اور روزہ رکھنے سے قاصر ہوں۔ وہ مایوس اور پریشان نہ ہوں کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں سیرت کی کتابوں میں یہ بات ملتی ہے وہ گرمی کے روزے اور سردیوں کی تہجد کی دعائیں مانگتے تھے کیونکہ گرمی کے دن بڑے ہوتے ہیں اور سردیوں کی راتیں بڑی ہوتی ہیں۔ آئیں آپ کو احادیث کے حوالے سے نبیذسے متعارف کرائیں۔حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نبیذ بنانے کیلئے خشک اور کچی کھجور ‘خشک انگور اور خشک کھجور کے ملانے کچی اور تر کھجور کے ملانے سے منع فرمایا اور فرمایا ہر ایک سے الگ الگ نبیذ بناؤ۔ (رواہ مسلم)
نبیذ بنانے کا طریقہ:
حسب مقدار کھجور لیکر شام کو (اگر کھجوریں خشک ہوں تو ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور گٹھلیاں نکال دیں) پانی میں بھگو دیں یعنی اگر کھجور ایک پاؤ ہو تو اس میں پانی تقریباً دو کلو ہو۔ صبح اٹھ کر کھجور کو ہاتھوں سے ملیں ‘ملتے ملتے تمام کھجور اور اس کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں گے جی چاہے چھان لیں اور نوش جان کریں‘ ورنہ بغیر چھانے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر کھجوریں تازہ ہوں تو انہیں مت توڑیں اور ثابت ہی بھگودیں صبح اٹھ کر مل چھان کر یا مل کر گٹھلیاں نکال دیں اور نوش کریں۔ چاہیں تو کھجور کے شربت میں دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس طرح اس کی افادیت بھی بڑ ھ جاتی ہے اور جنت کے دو میوے یعنی دودھ اور کھجور اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی میں اکیلا کھجور کا شربت پینا بہت زیادہ ثابت ہے۔ شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صبح ناشتے میں نبیذ کا استعمال کرتے۔ بڑے بڑے محدثین اولیاء صالحین حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی نبیذ کا استعمال زیادہ کرتے۔ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے بھی نبیذ کا استعمال ثابت ہے۔
احتیاط:
نبیذ کا شربت بنا کر اگر گرمی کا موسم ہے ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں ۔ صبح کا بھگویا ہواشام کو استعمال کریں اور شام کابھگویا ہواصبح استعمال کریں اگر فریج میں رکھیں تو خراب نہیں ہوتا لیکن احتیاطاً 12گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔ بھگونےکے ایک گھنٹے بعد گرائینڈ کرکے بھی فوری استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک دن گزرنے سے اور شدید گرمی سے اس کے اندر خمیر پیدا ہوتا ہے اور خمیر کا پیدا ہوجانا اس کے استعمال کو مشکوک بنادیتا ہے۔ لہٰذا کوشش کریں اس کو تازہ ہی استعمال کریں۔

How To Make Tomato Ketchup At Home in Urdu ٹماٹو کیچپ

Tomato Ketchup At Home in Urdu


How To Make Tomato Ketchup At Home in Urdu  ٹماٹو کیچپ
جب اس موسم میں دس روپئیے کلو ٹماٹر کی آواز سنائی دے تو پھر دل چاھتا ھے کہ بہت ساری کیچپ گھر میں بنالیں -
اجزاء:
ٹماٹر سرخ اور پکے ھوئے دو کلو
پیاز 250 گرام یا ایک پاؤ
شکر یا چینی چار ٹیبل اسپون
سفید سرکہ آدھا کپ
لال مرچ پسی ھوئی دو ٹی اسپون
نمک ایک ٹی اسپون
کارن فلور ایک ٹیبل اسپون
 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ترکیب.........
ٹماٹر دھوکر چار چار ٹکڑے کرلیں
پیاز موٹی موٹی کاٹ لیں
ادرک کے باریک ٹکڑے کرلیں
 ایک تام چینی یا نان اسٹک پتیلی لے کر ٹماٹر پیاز ادرک لال مرچ نمک ڈال کر اتنی دیر پکا ئیں کہ ٹماٹر گل جائیں
اب انھیں چمچے سے خوب کچل لیں اور چھلنی سے چھان لیں
 اس چھنے ھوئے سوپ کو نان اسٹک پتیلی میں ڈال کر چینی شامل کرکے دس منٹ پکائیں آنچ درمیانی رکھیں
 اب سرکے میں کارن فلور گھول کر چمچہ چلاتے ھوئے اس سوپ میں ملالیں چمچہ چلاتی رھیں دو تین ابال آجائیں تو چولھا بند کردیں
ٹھنڈا ھونے پر کانچ کی بوتلوں میں بھر لیں اور فرج میں رکھیں کیونکہ اس میں پری وینٹف نہیں ھے
 مزید سرخ رنگ لانے کے لیئے کھانے کا سرخ رنگ بھی شامل کر سکتی ھیں آدھا ٹی اسپون سے زراسا کم
اور سرکہ بھی کم کرسکتی ھیں اگر کٹھا پسند نہ ھوتو
 گھر کی صاف ستھری کیچپ بچوں کا گلا بھی خراب نہیں کرتی خوب کھلائیں

Friday 26 May 2017

Raisins منقیٰ افعال استعمال نفع خاص

Raisins منقیٰ



منقیٰ ’’مویز‘‘زبیب الجبل
Raisins
دیگرنام۔ عربی میں زبیب الجبل ،فارسی میں مویز سندھی میں داکھ ہندی میں منکا اور پنجابی میں منقیٰ کہتے ہیں ۔
مزاج۔  گرم تر۔۔۔درجہ اول۔
مقام پیدائش۔ پاکستان کشمیر افغانستان اورہندوستان ۔
ماہیت۔
مویز جس کو عرگ عام میں منقی ٰ کہتے ہیں یہ دراصل دھوپ میں خشک شدہ انگور ہے اور عام انگور سے بڑااوراندرسے بیج ہوتے ہیں ۔اس کو خشک ہونے پرمویز منقیٰ کہتے ہیں ۔چھوٹے انگور کو جب خشک کرلیایا بیل پر خشک ہوجاتاہے۔تو اس کو کشمش کہتے ہیں ۔


افعال۔
کیثرالقداء ،منضج ،غلیظ ،مفتح سدد ملین شکم ،محلل،جالی ،مقوی معدہ و آمعاء و جگر ،محرک باہ ،مسمن بدن ۔
استعمال۔
جن مریضوں کو عام غذا نہ دینی ہو ۔انکوغذ ا نکے قائم مقام صرف منقیٰ کھلائی جاتی ہے۔اس کو اخلاطہ غلیظ کے نضج دینے کے لئے امراض باردیہ بلغمیہ وسوداویہ میں دیگر ادویہ منضجہ کے ہمراہ نقوعاًپلایاجاتاہے۔ادویہ مسہل میں شامل کرنے سے ان کے فعل کی اعانت کرتی ہے۔
تلین کے لئے بادیان کے ہمراہ بصورت شیرہ دیتے ہیں ۔اس کا بیج دور کرکے استعمال کریں ۔بریاں کرکے گرم گرم کھلاناکھانسی کے لئے مفیدہے۔دائمی قبض میں اس کو کھلایاجاتاہے۔معدہ وجگر کوطاقت دینے کے لیے مفیدہے۔نیز معدہ ہ آمعاء کے زخموں کو صاف کرنے کے لئے کھلایاجاتاہے۔کھانسی میں منہ میں رکھ کر چوستے  ہیں ۔اور مقوی باہ قرص یامعجون میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ مسمن بدن بھی ہے۔
پہلے زمانے میں جب کیپسول نہیں ہوتے تھے ۔تو زہریلے جوہر مثلاًجوہر منقیٰ جوہر رس کپور اور جوہرسنکھیاوغیرہ مویز کا دانہ نکال کر اس میں بند کرکے کھلایاجاتاتھا۔تاکہ وہ حلق میں خراش یا آبلے پیدانہ کرسکے ۔
استعمال بیرونی ۔
اورام کونضج دینے اورتحلیل کرنے کے لئے طلاًء مستعمل ہے ۔جالی معدہ و آمعاء ہونے کے علاوہ جالی قروح بھی ہے ۔چنانچہ قروح خبیثہ وغیرہ میں طلاًء استعمال کیاجاتاہے۔اکثراطباء پہلے اور آج بھی اس کو حب یا قرص بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔ کیثرالقدا ،امراض بلغمیہ ۔
مضر۔ گردے کے لئے ۔
مصلح۔ سکنجین اور خشخاش۔
بدل۔ کشمش۔
مقدارخوراک۔ نوسے گیارہ دانے ۔
طب نبویﷺ اورمنقہ
حضرت تمیم الداریؓ نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں منقہ کا تحفہ پیش کیا۔اپنے ہاتھوں میں لے کر انہوں نے فرمایا۔۔۔اسے کھاؤ کہ یہ بہترین کھاناہے۔یہ تھکن کو دورکرتاہے۔غصہ کوٹھنڈا اور اعصاب کو مضبوط کرتاہے۔سالن کو خوشبودار بناتابلغم کو نکالتااورچہرے کی رنگت کونکھارتاہے۔دوسری روایت جوکہ حضرت علی ؑ سے ہے۔اس میں یہ اضافہ ہے کہ یہ سانس کو خوشبودار کرتاہے۔اورغم کودورکرتاہے۔(ابونعیم )

Thursday 25 May 2017

چرائتہ کے طبی فائدے Gentian benefits in Urdu

Gentian benefits in Urdu




What is Gentian ? According to Wikipedia
Gentiana is a genus of flowering plants belonging to the gentian family, the tribe Gentianeae, and the 
monophyletic subtribe Gentianinae. With about 400 species it is considered a large genus. Wikipedia

چرائتہ کے طبی فائدے
--------------------------------
 چرائتہ ایک مؤثر ادویاتی پودا ہے۔ قدرت نے اس میں اپنی حکمت سے بے شمار ادویاتی خصوصیات رکھی ہیں۔ اس کا تنا اور شاخیں گہرے سبز رنگ کی کھوکھلی اور گرہ دار ہوتی ہیں۔ ہر ایک گرہ سے دو شاخیں نکلتی ہیں۔ پتے ایک دوسرے کے مقابل نوک دار اوپر سے گہر ے سبز اور چمکدار اور نیچے سے دانے دار ہوتے ہیں۔ اس کا ہر ایک جز تلخ ہوتا ہے۔ اس پودے پر جب پھول آتے ہیں تو اِسے کاٹ کر خشک کرلیتے ہیں۔ اس کے پھول گلابی رنگ کے چھوٹے چھوٹے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
چھوٹا اور بڑا ہونے کے لحاظ سے اس کی دو اقسام ہیں۔ چرائتہ کلاں کو چبانے سے زبان پر کھچاوٹ اور کسی قدر تیزی اور چرپراپن محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ چرائتہ خُردکا مزہ چرپرا ہوتا ہے۔چرائتہ خُرد کی شاخیں چرائتہ کلاں کی شاخوں سے پتلی ہوتی ہیں۔ اسے چرائتہ کلاں سے بہتر خیال کیا جاتا ہے۔ چرائتہ شیریں اور تلخ دوقسم کا مشہور ہے۔ چرائتہ شیریں تلخ کے مقابلے میں کم تلخ ہوتا ہے اور اس میں گرمی اورخشکی بھی کم ہوتی ہے۔
چرائتہ پاکستان میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ندی ،نالوں،نہروں وغیرہ کے کناروں پر بہ کثرت پیدا ہوتا ہے۔ ماہ اپریل میں اسے کاٹ کر چھاؤں میں خشک کرلیا جاتا ہے۔یہ قیمتی بوٹی پاکستا ن کے علاوہ ہندوستان اور ایران میں بھی کثرت سے پائی جاتی ہے۔
خصوصیات
مصفی خون ہے۔ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔سینے کے درد، جگر کے درد اور رحم کے دردوں میں بھی مفید ہے۔ مقوی معدہ وجگر ہے۔ دافع بخار ہے۔ ورموں کو تحلیل کرتا ہے اور فسادِ خون سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے لیے دورِحاضر اور قدیم اطباء کے معمولات میں چرائتہ کو اہم مقام حاصل ہے۔ چرائتہ کو تنہا یا مرکب مصفی ادویات کے ساتھ برائے تصفیہ خون بہ کثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ جوارش جالینوس جومعدہ ،جگر اور آنتوں کو قوت دینے اور اعضاء میں تحریک پیدا کرنے والا مشہور مرکب ہے۔ اس کے نسخ�ۂخاص میں چرائتہ شامل ہے۔
استعمال
مصفی خون ہونے کی وجہ سے جذام،آتشک،خارش اور امراضِ جلدیہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تلخ مقوی دوا ہے۔ لہٰذا ضعف و نقاہت کو دور کرنے کے لیے منافع بخش ہے۔ دافع بخار ہونے کی وجہ سے اسے موسمی بخاروں کے لیے بطور جوشاندہ استعمال کرایاجاتا ہے۔
مشورے کیلئے کال کریں دواخانہ حکیم طالب حسین:
03087874348 //03038748065: Call 
Whatsapp: 03366506478 //03087874348
چرائتہ کے مرکبات و مجربات
خارش
چرائتہ،برگِ حنا،ہلیلہ سیاہ، شاہترہ، ہر ایک ایک تولہ،مرچ سیاہ گیارہ عدد،تمام ادویہ کو نیم کوفتہ کرکے رات کو آدھا لیٹر گرم پانی میں بھگوکر ڈھانپ دیں۔ صبح چھان کر دو چمچ شربت مصفین قرشی اور تین چمچ شہد ملاکر استعمال کریں۔ ہر قسم کی خارش سے شفاء ہوگی۔
موسمی بخار
چرائتہ،گلو ہر ایک چھہ ماشہ نیم کوب کرکے آدھ لیٹر پانی میں جو ش دیں۔ ایک کپ رہ جائے تو چھان کر ایک چمچ چینی ملاکر کھاناکھانے کے آدھ گھنٹے بعد استعمال کریں۔ موسمی بخاروں کے لیے بے حد مفید ہے۔
فسادِ خون
چرائتہ ،شاہترہ،سرپھوکہ،ہرڑ سیاہ،برادہ صندل سرخ، ہر ایک چار گرام کو موٹا موٹا کوٹ کر پانچ دانہ عناب شامل کرکے رات کو پانی میں بھگودیں۔ اس کے پانی میں صبح شہد تین چمچ ملاکر استعمال کریں۔
خواص
خون کی تیزی،جلن ،سوزش،پھنسیوں اور زہریلے امراض کا علاج ہے۔ جو مریض اینٹی بایوٹک ادویات سے الرجک ہیں ان کے لیے بہت فائدے مند ہے۔

Ubtan Recipe for Face and Skin in Urdu ابٹن بنانے کے10آزمودہ ٹوٹکے

Ubtan Recipe for Face and Skin in Urdu ابٹن بنانے کے10آزمودہ ٹوٹکے


laikoria ka dasy elaj

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ابٹن قدیم زمانے سے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے جو باعثِ تعجب نہیں ہے اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے استعمال کرتی آرہی ہیں ۔اسے اسکی خصوصیات کے پیشِ نظر سالہاسال سے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی کوئی شادی ابٹن کے بغیر ادھوری ہے شادی کے علاوہ بھی بہت سی خواتین خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اسکا استعمال پابندی سے کرتی ہیں۔ابٹن میں ہلدی کا استعما ل ہوتاہے جو صحت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے۔ ہلدی قدرتی طور پر طاقت، دافع سوزش اوردافع درد ہوتی ہے اسکے اثرات اسی طرح ہیں جسطرح دیگر دافع سوزش۔ ادویہ کے مگر بغیر پہلوئی نقصان دہ اثرات کے، ذیل میں آپکی آسانی کے لئے چند آزمودہ اور آسان ابٹن گھر میں ہی بنانے کے ٹوٹکے بیان کئے گئے ہیں جنکے استعمال سے آپ رنگ برنگی کریموں اور مہنگے ٹریٹمنٹ سے نجات پا سکتے ہیں:
1۔ داغ دھبوں اور چھائیو ں کیلئے
ہلدی اور گیہوں کا آٹا ہم وزن گائے کے کچے دودھ میں ملا کر چہرے پر بطور ابٹن ملتے ہیں۔ یہ نہ صرف رنگ صاف کرتا ہے بلکہ داغوں اور چھائیوں کو دور کرتا ہے ہلدی کے ابٹن کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ لیکن ہلدی گھر کے مصالحے والی نہ لیں۔
2۔ چہرے کے نکھار کے لئے
حسنِ یوسف،صندل پاؤڈر،گلِ انار،آکاش بیل دس دس گرام لے کر اسمیں ایک تولہ روغنِ خص اور ۱۰۰ گرام ابٹن اچھی طرح کوٹ کرمکس کرکے چھان لیں ۔دودھ یا عرقِ گلاب میں ملا کر آدھے گھنٹے لگانے کے بعد چہرہ دھو لیں ۔
3۔ گھر کا ابٹن
اُبٹن بنانے کیلئے اَرجُن کی چھال، تُرمَس کے بیج، بادام ، ہلدی،کپورکچری ہم وزن لے کے پہلے سب کو کوٹ لیں۔ اسکے بعد پیس لیں اگر ڈرائے اسکن ہو تو بادام کا تیل اور آئلی اسکن کیلئے عرقِ گلاب سے مکس کرکے لگائیں۔
4۔ رنگ گورا کرنے کیلئے
ایک چمچ مونگ کی دال کا پاؤڈر اور حسنِ یوسف اچمچ اور دہی تین چمچ لے کر پیسٹ بنا لیں اور منھ دھو کر لگالیں بارہ سے پندرہ منٹ بعد پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
5۔ ڈرائے اسکن کیلئے
دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے چاول ہم وزن لے کر دودھ سے مکس کر پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اسکے بعد چہرے پر لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں پورے جسم پر کہیں بھی لگاسکتے ہیں۔ اس سے آپکی جلد کا رنگ ہلکا ، بلیک ہیڈ اور ڈیڈ اسکن کا خاتمہ ہو جائے گا۔
6۔ ایکنی کیلئے
ایک آلواور تقریباً ا چمچ کھیرا چھیل کر کدوکش کرکے پیسٹ بنالیں۔ اسکے بعد اچمچ لیموں کارس اور اچمچ ہی بیسن ڈال کر مکس کرلیں اور ۲۵ منٹ لگانے کے بعد دھولیں۔
7۔ سرد موسم کا ابٹن
خشخاش یا حسنِ یوسف، ورس، السی کی کھل، بادام، ہلدی، گوندھ کتیرا ، ان تمام کو ہم وزن لے کر پیس لیں اگر چھائیاں اور پگمینٹیشن ہے تو اسمیں مولی کے بیج پیس کر ملا لیں ۔مثال کے طور پر اگر آپ نے تما م اجزاء پچاس پچاس گرام لئے ہیں تو مولی کے بیج پچیس گرام ملائیں، دودھ سے مکس کرکے روزانہ استعمال کریں اور صابن سے پرہیز کریں۔
8۔ فوری نکھار کا ابٹن ہر جلد کیلئے
آمبہ ہلدی، گوند کتیرا، کیسر ،حسنِ یوسف سب کو پیس کر دودھ سے مکس کرکے تھوڑا سا بادام کا تیل ملاکر لگالیں۔
9۔ جلد کی صفائی کا ابٹن
چنبیلی کی کلی، اور بیسن ایک ایک کپ، پسی ہلدی دو چمچ، پسی دارچینی ایک چمچ ان سب کو مکس کرکے رکھ لیں جب لگانا ہو تو اچمچ نکال کر چند قطرے لیموں اور حسبِ ضرورت پانی ملا کر استعمال کریں۔
10۔ ڈرائی اسکن کیلئے
بیسن دو کھانے کے چمچ،، چاول کا آٹا آدھاکھانے کا چمچ ،د ہی اکھانے کاچمچ ،ہلدی آدھی چائے کی چمچی،لیموں کا رس دو سے تین قطرے ، ناریل کا تیل آدھاچائے کا چمچ،شہد آدھا کھانے کا چمچ ان سب کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں دس سے پندرہ منٹ چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو دفع استعمال کرسکتے ہیں اس سے آپکا رنگ صاف،جلد نرم وملائم اور داغ دھبے بھی دور ہونگے۔
ان تمام ٹوٹکوں میں سے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ آپ استعما ل کر سکتی ہیں ، اگر آپ ابٹن کا مسلسل استعمال کریں تو اسکے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتی ہیں ، کوئی بھی مسئلہ ایک دفعہ کے استعمال سے حل نہیں ہوتا ،ہر کام کیلئے مستقل مزاجی کی ضرورت
ہوتی ہے۔

breast ka dasy elaj

Stawer, Mosli safaid,salab misri,tukham rehan

خوب طاقت بخشنے والا نسخہ
Stawer, Mosli safaid,salab misri,tukham rehan

Stawer, Mosli safaid,salab misri,tukham rehan
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


Stawer, Mosli safaid,salab misri,tukham rehan

Wednesday 24 May 2017

Skin allergy herbal treatment in Urdu پھوڑے پھنسیاں


Skin allergy herbal treatment in Urdu

No 1 Hakeem in Faisalabad
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


پھوڑے پھنسیاں،کا علاج

آم کے فوائد اور خواص | Health Benefits of Mangos in Urdu

Mangos kay fiday in Urdu

آم کے فوائد اور خواص

اردو نام آم ،عربی نام انبنج ،فارسی نام انبہ،گجراتی نام آبنو ، انگریزی نام مینگو مشہور عام پھل ہے پاکستان میں بکثرت ہوتا ہے اس کی گٹھلی کی گری میں قریباََ دس فیصد ٹینک ایسڈ پایا جاتا ہے
رنگ ۔سبز، سرخ ، اور زرد رنگوں کا ہوتا ہے ۔
ذائقہ ۔خام ترش، پختہ میٹھا ، چاشنی دار اور خوشبودار۔

مزاج گرم تر
فوائد۔معدہ ، آنتوں ،مشانہ کو تقویت دیتا ہے ۔
اس کے خشک پھولوں کا سفوف جریان کے لئے اکسیر ہے ۔
آم کا شمار برصغیر کے بہترین پھلوں میں ہوتا ہے ، اس لیے یہ پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اسے برصغیر کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ آم اپنے ذائقے ، تاثیر، رنگ اور صحت بخشی کے لحاظ سے تمام پھلوں سے منفرد ہے اور چوں کہ خوب کاشت ہوتا ہے ، اس لیے یہ سستا اور سہل الحصول بھی ہے۔ اس کی سینکڑوں اقسام ہیں۔ برصغیر کو آم کا گھر بھی کہتے ہیں۔ فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کے مطابق برصغیر میں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا۔ آج کل جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر اسے کاشت کیا جاتا ہے۔
ویسے تو آم کی متعدد اقسام ہیں جن کا ذکر آگے چل کر آئے گا تاہم دو قسمیں عام ہیں۔ تخمی اور قلمی، کچا آم جس میں گٹھلی نہیں ہوتی، کیری کہلاتا ہے اور اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔ البتہ پکا ہوا آم شیریں اور کبھی کھٹ میٹھا ہوتا ہے۔ پکے ہوئے تخمی آم کا رس چوسا جاتا ہے اور قلمی کو تراش کر کھایا جاتا ہے۔ آم قلمی ہو یا تخمی بہر صورت پکا ہوا لینا چاہیے۔ یہ رسیلا ہونے کی وجہ سے پیٹ میں گرانی پیدا نہیں کرتا اور جلد جزو بدن ہوتا ہے۔ پکا ہوا رسیلا میٹھا آم اپنی تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کے استعمال کے بعد کچی لسی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس طرح آم کی گرمی اور خشکی جاتی رہتی ہے۔ جو لوگ کچی لسی (دودھ میں پانی ملا ہوا) استعمال نہیں کرتے ان کے منہ میں عام طور پر چھالے ہو جانے یا جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکل آنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ آم کے بعد کچی لسی استعمال کرنے سے وزن بھی بڑھتا ہے اور تازگی آتی ہے۔ معدے ، مثانے اور گردوں کو طاقت پہنچتی ہے۔ آم کا استعمال اعضائے رئیسہ دل، دماغ اور جگر کے لئے مفید ہے۔ آم میں نشاستے دار اجزا ہوتے ہیں جن سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ اپنے قبض کشا اثرات کے باعث اجابت با فراغت ہوتی ہے۔ اپنی مصفی خون تاثیر کے سبب چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ ماہرین طب کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ آم تمام پھلوں میں سے زیادہ خصوصیات کا حامل ہے اور اس میں حیاتین “الف “اور حیاتین “ج ” تمام پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ کچا آم بھی اپنے اندر بے شمار غذائی و دوائی اثرات رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک لگتی ہے اور صفرا کم ہوتا ہے۔ موسمی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے لو کے اثرات سے بچاتا ہے البتہ ایسے لوگ جن کو نزلہ، زکام اور کھانسی ہو ان کو یہ ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آم تمام عمر کے لوگوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ جو بچے لاغر اور کمزور ہوں ان کے لئے تو عمدہ قدرتی ٹانک ہے۔ اسے حاملہ عورتوں کو استعمال کرنا چاہیے ، یوں بچے خوب صورت ہوں گے۔ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ، اگر آم استعمال کریں تو دودھ بڑھ جاتا ہے۔ یہ خوش ذائقہ پھل نہ صرف خون پیدا کرنے والا قدرتی ٹانک ہے بلکہ گوشت بھی بناتا ہے اور نشاستائی اجزا کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم اور گلوکوز بھی رکھتا ہے۔ اسی لیے دل، دماغ اور جگر کیساتھ ساتھ سینے اور پھیپھڑوں کے لئے بھی مفید ہے البتہ آم کا استعمال خالی پیٹ نہیں کرنا چاہیے۔ بعض لوگ آم کھانے کے بعد گرانی محسوس کرتے ہیں اور طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے۔ انہیں آم کے بعد جامن کے چند دانے استعمال کرنے چاہئیں ، جامن آم کا مصلح ہے۔

آم کی مختلف اقسام

یوں تو آم کی بے شمار اقسام سامنے آچکی ہیں مگر پاکستان میں بکثرت پیدا ہونے والی اقسام درج ذیل ہیں
دسہری: اس کی شکل لمبوتری، چھلکا خوبانی کی رنگت جیسا باریک اور گودے کے ساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا گہرا زرد، نرم، ذائقے دار اور شیریں ہوتا ہے۔
چونسا: یہ آم قدرے لمبا، چھلکا درمیانی موٹائی والا ملائم اور رنگت پیلی ہوتی ہے۔ اس کا گودا گہرا زرد، نہایت خوشبودار اور شیریں ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی پتلی لمبوتری، سائز بڑا اور ریشہ کم ہوتا ہے۔ اس کی ابتدا ملیح آباد (بھارت) کے قریبی قصبہ “چونسا” سے ہوئی۔
انور رٹول: اس کی شکل بیضہ نما ہوتی ہے اور سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ چھلکا درمیانہ، چکنا اور سبزی مائل زرد ہوتا ہے۔ گودا بے ریشہ، ٹھوس، سرخی مائل زرد، نہایت شیریں ، خوشبودار اور رس درمیانہ ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی درمیانی، بیضوی اور نرم، ریشے سے ڈھکی ہوتی ہے۔ یہ آم بیضوی لمبوترا ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا چکنا، بے حد پتلا اور نفیس گودے کے ساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا سرخی مائل زرد، ملائم، شیریں ، رس دار ہوتا ہے۔
الماس: اس کی شکل گول بیضوی ہوتی ہے اور سائز درمیانہ، چھلکا زردی مائل سرخ، گودا خوبانی کے رنگ جیسا ملائم، شیریں اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے۔
فجری: یہ آم بیضوی لمبوترا ہوتا ہے۔ فجری کا چھلکا زردی مائل، سطح برائے نام کھردری، چھلکا موٹا او نفیس گودے کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔ گودا زردی مائل، سرخ، خوش ذائقہ، رس دار اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی لمبوتری موٹی اور ریشے دار ہوتی ہے۔
سندھڑی: آم بیضوی اور لمبوترا ہوتا ہے۔ اس کا سائز بڑا، چھلکا زرد، چکنا باریک گودے کیساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا شیریں ، رس دار اور گٹھلی لمبی اور موٹی ہوتی ہے۔ اصلاًمدراس کا آم ہے۔
گولا: یہ شکل میں گول ہوتا ہے۔ سائز درمیانہ، چھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے۔ گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔ گٹھلی بڑی ہوتی ہے۔
مالدا: یہ آم سائز میں بہت بڑا ہوتا ہے ، مگر گٹھلی انتہائی چھوٹی ہوتی ہے۔ چھلکا پیلا اور پتلا ہوتا ہے۔
نیلم: اس آم کا سائز درمیانہ اور چھلکا درمیانہ، موٹا اور پیلے رنگ کا چمکتا ہوا ہوتا ہے۔
سہارنی: سائز درمیانہ اور ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔

تمام پھل موسمی تقاضے پورا کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ چونکہ آم موسم گرما کا پھل ہے اور موسم گرما میں دھوپ میں باہر نکلنے سے لو لگ جاتی ہے ، لو لگنے کی صورت میں شدید بخار ہو جاتا ہے۔ اس لیے لو کے اثر کو ختم کرنے کے لئے کچا آم گرم راکھ میں دبا دیں۔ نرم ہونے پر نکال لیں۔ اس کا رس لے کر ٹھنڈے پانی میں چینی کے ساتھ ملا کر استعمال کرائیں۔ لو لگنے کی صورت میں تریاق کا کام دے گا۔ آم کے پتے ، چھال، گوند، پھل اور تخم سب دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ آم کے پرانے اچار کا تیل گنج کے مقام پر لگانے سے بالچر کو فائدہ ہو گا۔ آم کے درخت کی پتلی ڈالی کی لکڑی سے روزانہ مسواک کرنے سے منہ کی بدبو جاتی رہے گی۔ خشک آم کے بور کا سفوف روزانہ نہار منہ چینی کے ساتھ استعمال کرنا مرض جریان میں مفید ہے۔ جن لوگوں کو پیشاب رکنے کی شکایت ہو، آم کی جڑ کا چھلکا برگ شیشم دس دس گرام ایک کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی تیسرا حصہ رہ جائے تو ٹھنڈا کر کے چینی ملا کر پی لیں۔ پیشاب کھل کر آئے گا۔ ذیابیطس کے مرض میں آم کے پتے جو خود بخود جھڑ کر گر جائیں ، سائے میں خشک کر کے سفوف بنا لیں۔ صبح و شام دو دو گرام پانی سے استعمال کرنے سے چند دنوں میں فائدہ ہوتا ہے۔ نکسیر کی صورت میں آم کے پھولوں کو سائے میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بطور نسوار ناک میں لینے سے خون بند ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں کے بال سفید ہوں ، آم کے پتے اور شاخیں خشک کر کے سفوف بنا لیں۔ روزانہ تین گرام یہ سفوف استعمال کیا کریں۔ کھانسی، دمہ اور سینے کے امراض میں مبتلا لوگ آم کے نرم تازہ پتوں کا جوشاندہ، ارنڈی کے درخت کی چھال ،سیاہ زیرے کے سفوف کے ساتھ استعمال کریں۔ آم کی چھال قابض ہوتی ہے اور اندرونی جھلیوں پر نمایاں اثر کرتی ہے ، اس لیے سیلان الرحم (لیکوریا)، آنتوں اور رحم کی ریزش، پیچش، خونی بواسیر کے لئے بہترین دوا خیال کی جاتی ہے۔ ان امراض میں آم کے درخت کی چھال کا سفوف یا تازہ چھال کا رس نکال کر اسے انڈے کی سفید ی یا گوند کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ کیری کے چھلکے کو گھی میں تل کر شکر ملا کر کھانے سے کثرت حیض میں فائدہ ہوتا ہے۔ یہ چھلکا مقوی اور قابض ہوتا ہے۔ آم کی گٹھلی کی گری قابض ہوتی ہے۔ چونکہ اس میں بکثرت گیلک ایسڈ ہوتا ہے ، اس لئے پرانی پیچش، اسہال، بوا سیر اور لیکوریا میں مفید ہے۔ پیچش میں آنوؤں کو روکنے کے لئے گری کا سفوف دہی کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ نکسیر بند کرنے کے لئے گری کا رس ناک میں ٹپکایا جاتا ہے۔

کچے اور پکے آم کے فائدے

پرنسپل غلام قادر ہراج، جھنگ
اچار ہمارے کھانوں کی لذت اور ذائقہ کو بڑھاتے ہیں۔ اچار اشتہا انگیز اور غذا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یوں تو تمام تر پھلوں اور سبزیوں سے اعلیٰ قسم کا اچار تیار کیا جا سکتا ہے جن میں گاجر، گوبھی، شلجم، مولی، سبز مرچ، لیموں ، لسوڑا، کھیرا، ڈیلے ، سہانجنا، آملہ وغیرہ شامل ہیں لیکن جس چیز کا اچار سب سے زیادہ خوشذائقہ اور پسند کیاجاتا ہے وہ ہے آم کا اچار۔

اچار کی خوبیاں

اچھے اچار میں بیک وقت کھٹا، نمکین، میٹھا اور مصالحے دار ذائقے موجود ہونا چاہیے جبکہ اس میں دوسرے ذائقے خوشگوار حد تک پائے جاتے ہیں۔ اچھے اچار کو نرم اور خستہ ہونا چاہیے تاہم پھلوں اور سبزیوں کی رنگت تبدیل نہیں ہونی چاہئے۔
اچار بنانے کے لئے آم کا انتخاب
اچار بنانے کے لئے پوری طرح تیار اور کچے پکے آم استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ زیادہ پکے ہوئے اور نرم آم اچار کے لئے غیر موزوں ہیں جس سے اچار لیس دار ہو جاتا ہے اور فوراً خراب ہو جاتا ہے۔
کچے آم کا انتخاب کرتے وقت ایسے پھل کا انتخاب کرنا چاہیے جو 10 ہفتے کا ہو۔ 6 ہفتے کا پھل استعمال کرنے سے اچار سخت ہو جاتا ہے اور ذائقہ بھی مناسب نہیں ہوتا۔ آم کا وزن اندازاً 250 گرام تک ہونا چاہیے۔
احتیاطی تدابیر
آم کا اچار بنانے کے لئے آم کو نمک والے پانی سے اچھی طرح دھو کر گرد و غبار اور مٹی کو دور کر لینا چاہیے۔ آم کی قاشوں کو کاٹ کر دھونے سے تیزابیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور ضر ر رساں جراثیم کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے آم کو کاٹنے سے پہلے ہی دھو کر خشک کر لینا چاہیے۔
مناسب طریقہ سے پھانکوں میں کاٹ لیں۔ ٭ کٹے ہوئے آم میں ایک نمک کی تہہ لگائیں تاکہ وافر پانی خارج ہو جائے۔ قاشیں جتنی چھوٹی ہونگی نمک ان میں آسانی سے پہنچ جائیگا۔ ٭ آم کو زیادہ دیر تک ابالنے سے اچار نرم پڑ جاتا ہے صرف خامروں کو زائل کرنے کے لئے تین سے چار منٹ تک ابالیں۔ ٭ اگر اچار نرم پڑ جائے تو ایسی صورت میں کیلشیم کلورائیڈ چوتھائی گرام فی کلو کے حساب سے استعمال کریں۔ اچار میں پھٹکڑی کا استعمال خطرے سے خالی نہیں اس کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ٭ اچار بنانے کے لئے مٹی، پلاسٹک یا شیشے کا برتن استعمال کرنا چاہیے۔ ٭ لوہے کا چمچہ اچار میں استعمال کرنے سے اچار زنگ آلود ہو جاتا ہے اور کالا پڑ جاتا ہے۔ اچار ہلانے کے لئے لکڑی کا چمچہ بہتر ہے۔ ٭ نمک، سرکہ اور گڑ زیادہ استعمال کرنے سے اچار میں جھریاں پڑ جاتی ہیں اور وہ سخت ہو جاتا ہے۔ بہت کم نمک استعمال کرنے سے اچار بدبو بھی چھوڑ سکتا ہے۔
درج ذیل بیماریوں میں اچار کا استعمال مضر ہے
بلغم، گرمی، جریان، احتلام، زکام اور ایام مخصوصہ میں بے قاعدگیاں ان امراض میں اچار کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے
URDU :name Aam, Amb
ARABIC name: Manja, Manga, Mangô, Mangu
HINDI name: Ama, Am
Scientific nam: Mangifera indica
English name: Mango
Common name:mango
Dutch name:Manga : Mango
Spanish name :Mango
French name :Fruit du manguier Mangue Manguier
German name:Mango Mangobaum Mangofrucht
Italian name: Mango
Types of Mangoes

CHONSA,Mango

Its name literally means “a sucker”. Once you start eating it, all restraint is lost and you find yourself sucking every drop of its heavenly nectar!! Some call it the gift-of-the-Gods.

When a Chausa has been consumed, life is not the same any more- one suddenly realizes the reason for existence. For many it is an out-of-the-body experience whenever they consume a Chausa. Do not be surprised if you are lost in joy for hours afterwards and people do not comprehend the continuous smile on your face. Mango color changes to light yellow on ripening
The best season for this Mango is between end-July and start-August

SINDHRI,Mango

Leading variety from the Sind provice of Pakistan, just the thought of the mango can transport a person to the idyllic shade of the mango tree, basking in the summer sun waiting for the next ripe mango to fall into your lap.
Its origin is from Mir Pur Khas in the Sindh province of Pakistan.
Its peak season is from mid-may to mid-June.

DUSEHRI,Mango

This is the most famous Mango from the Northern Indian sub-continent and is one of the sweetest Mangoes that exist!! The legend of Dussehri is embedded in the folklore and culture of India.

A celebration is incomplete without a serving of Dussehri. If celebration was an image, you could safely replace it with a Dussehri. During Dussehri-season family and friends, young and old, all get together to experience the heat of the sun, the coolness of the wind, the music and joy of the rain, and Dussehri- what an experience!!
The best time for this Mango is during the first two weeks of July

ANWAR RATOL,Mango

This mango is said to have been cultivated by Anwar-ul-haq in a garden in the Ratol area in the state of Uttar Pradesh in India. It is a small mango and sweet as sin. Its flavor is the main reason for its popularity in recent times. It is extensively grown in the Punjab province of Pakistan.
Its peak season is from mid-July to August

LANGRA MANGO

This is one of the most superior varieties of Mango from the Northern Indian sub-continent. It conjures the image of a person whose purpose in life is carefree joy and enjoyment!!

Langra lovers typically live their life for Langra. To them, there are only two states of life: Life-with-Langra and Life-without-Langra!! The long Life-without-Langra is spent eagerly awaiting the Life-with-Langra. The Langra keeps it’s greenish tinge during the ripening process. It gives out a sweet ripening smell when ripe and is full of juice and pulp!!
The best time for this Mango is during the last two weeks of July.

NEELAM ,MANGO

Neelam mango grows in many areas of India and Pakistan. The more famous Pakistani varieties are from the Sindh region, the famous Indian varieties from the South of India.

All said and done, this is a very fragrant fruit and highly relished by mango fans all over the world. Neelam mango’s desirability transcends the human race- animals love it, birds trust their young ones with this mango. It is indeed surprising how humans still manage to save some for themselves.
Its peaks around the end-of-June, although it can be found as early as May

Nutrition Facts and Analysis for Mangos

One cup (225 gms contain) contains the following. Percentages apply to daily value.

105 calories
76 percent vitamin C (antioxidant and immune booster)
25 percent vitamin A (antioxidant and vision)
11 percent vitamin B6 plus other B vitamins (hormone production in brain and heart disease prevention)
9 percent healthy probiotic fiber
9 percent copper (copper is a co-factor for many vital enzymes plus production of red blood cells)
7 percent potassium (to balance out our high sodium intake)
4 percent magnesium

Health Benefits of Mangos

Mangos taste so good that people forget they are also healthy! Discover how the “king of fruits” can help you, plus learn fascinating trivia facts and a few mango cautions and concerns.

Health Benefits:

1. Prevents Cancer:
Research has shown antioxidant compounds in mango fruit have been found to protect against colon, breast, leukemia and prostate cancers. These compounds include quercetin, isoquercitrin, astragalin, fisetin, gallic acid and methylgallat, as well as the abundant enzymes.

2. Lowers Cholesterol:

The high levels of fiber, pectin and vitamin C help to lower serum cholesterol levels, specifically Low-Density Lipoprotein (the bad stuff)

3. Clears the Skin:

Can be used both internally and externally for the skin. Mangos clear clogged pores and eliminate pimples. (Read more on page 5.)

4. Eye Health:

One cup of sliced mangoes supplies 25 percent of the needed daily value of vitamin A, which promotes good eyesight and prevents night blindness and dry eyes.

5. Alkalizes the Whole Body:

The tartaric acid, malic acid, and a trace of citric acid found in the fruit help to maintain the alkali reserve of the body.
6. Helps in Diabetes:
Mango leaves help normalize insulin levels in the blood. The traditional home remedy involves boiling leaves in water, soaking through the night and then consuming the filtered decoction in the morning. Mango fruit also have a relatively low glycemic index (41-60) so moderate quantities will not spike your sugar levels.

7. Improved Sex:

Mangos are a great source of vitamin E. Even though the popular connection between sex drive and vitamin E was originally created by a mistaken generalization on rat studies, further research has shown balanced proper amounts (as from whole food) does help in this area.

8. Improves Digestion:

Papayas are not the only fruit that contain enzymes for breaking down protein. There are several fruits, including mangoes, which have this healthful quality. The fiber in mangos also helps digestion and elimination.

9. Remedy for Heat Stroke

Juicing the fruit from green mango and mixing with water and a sweetener helps to cool down the body and prevent harm to the body. From an ayurvedic viewpoint, the reason people often get diuretic and exhausted when visiting equatorial climates is because the strong “sun energy” is burning up your body, particularly the muscles. The kidneys then become overloaded with the toxins from this process.

10. Boosts Immune system

The generous amounts of vitamin C and vitamin A in mangos, plus 25 different kinds of carotenoids keep your immune system healthy and strong.
Facts

According to some, more mangos are eaten fresh than any other fruit in the world.
Originated 4,000 plus years ago.
Biologically a close relative with other flowering plants like cashew and pistachio.
Originated in plains.
In pakistan where they are most heavily grown and eaten, mangos are known as “safeda.”
There are over 1,000 different varieties of mangos.
Other benefits of eating mango include:

  1. Asthma Symptoms
  2. Bacterial Infections
  3. Clogged Pores
  4. Constipation
  5. Diarrhea
  6. Dysentery
  7. Eye Disorders
  8. Fever
  9. Hair Loss
  10. Heat Stroke
  11. Kidney Problems including nephritis
  12. Leucorrhea
  13. Liver Disorders
  14. Menstrual Disorders
  15. Morning Sickness
  16. Piles
  17. Prickly Heat
  18. Respiratory Problems
  19. Scurvy
  20. Sinusitis
  21. Spleen Enlargement
  22. Vaginitis
  23. Weight Gain

As you can clearly see the health benefits of eating mango are far from scarce. Making mango part of your daily diet can be very beneficial to your overall health, without sacrificing taste. This deliciously sweet and juicy treat is a great way to stay on track when maintaining a healthy diet.