نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
jambolan Jaman kay faiday Urdu mai جامن کے فوائد
مرض شوگر کی دشمن جامن کے فوائد
اسے بنگالی میں کالا جام اور سندھی میں جموں کہا جاتا ہے۔مشہور عام درخت ہے۔ گرمیوں کے موسم میں پھل لگتا ہے۔ اس کا رنگ اودا سیاہ ہے۔ ذائقہ قدرے شیریں ہے اور مزاج سرد خشک ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ جامن کی گٹھلیاں پیس کر سادہ پانی کے ہمراہ ہر روز تین ماشہ کھاتے رہیں۔ ذیابیطس کا خاتمہ ہو جائے گا۔یہ خون اور گرمی کے نقائص دور کرتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ قدرے قابض ہے۔ تلی‘ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ خصوصاً گرم طبیعت والوں کے بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے۔ پیشاب میں شکر آنے کو روکتا ہے۔ جامن بڑھی ہوئی تلی کے لئے بہت مفید ہے۔ اسے ویسے بھی کھایا جا سکتا ہے اور اس کو شربت بنا کر بھی پینا مفید رہتا ہے۔ جامن کی چھال کا جوشاندہ پرانے اسہال اور پیچش میں مفید رہا ہے۔ گلے آنے اور پھولے ہوئے مسوڑھوں میں اس کی کلیاں اور غرارے حد درجہ نفع بخش ہیں۔جب جامن کا موسم ہو تو ذیابیطس (پیشاب میں شکر آنے) والے مریض روٹی کھانا کم اور زیادہ سے زیادہ جامن کا استعمال کریں اس طرح ان کے پیشاب میں شکر آنا بند ہو جائے گی۔ لوگ جامن کھاتے اور گٹھلیاں بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں حالانکہ جامن کی گٹھلیاںبے کار چیز نہیں‘ یہ گٹھلی کتنی کام کی چیز ہے ان سطور سے آپ پر بخوبی واضح ہو جائے گا۔
EmoticonEmoticon