Wednesday, 31 May 2017

روزہ دار کےلیے لسّی کے فوائد Buttermilk benefits in Urdu

hakeem talib hussain

#حکیم #طالب_حسین

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

روزہ دار کےلیے  لسّی کے  فوائد 
Buttermilk benefits in Urdu
امسال رمضان المبارک کا مہینہ جون کی شدید گرمی میں آیا ہے اور روزہ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہے۔ اس لئے رمضان المبارک میں صحت کے حوالے سے خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ ایسی غذا سحری و افطاری میں لیں جس سے رمضان المبارک کے روزوں کے صحت پر کوئی مضر صحت اثرات نہ ہوں۔ بلکہ دینی پہلو کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے مفید ہوں۔ اس موسم میں روزہ کے لیے سحری میں لحمیات، نشاستہ دار اور ریشہ (فائبر) سے بھرپور غذا لیں تاکہ ان کا کافی حصہ بھوک کا احساس نہ ہو۔ اگر شوربہ والا سالن ہوتو بہت مناسب ہوگا۔ البتہ تیل اور مصالحہ کم سے کم ہو تاکہ پیاس میں شدت 
نہ ہو۔ ریشہ کے حصول کے لیے غذا میں سبزیاں اور پھل زیادہ رکھیں۔ ایسے بھی ان کے ہضم کا عمل آہستہ آہستہ ہوتا ہے اور کافی وقت تک بھوک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ پھر ان کے ذریعے جسم کو پانی بھی ملتا رہتا ہے۔
سحری میں وقت سے بہت پہلے بیدار ہوں تاکہ کھانا اطمینان اور آرام سے کھایا جائے۔ پھر ایک کے اوپر ایک چیز جلد سے نہیں کھانی چاہئے۔ سخت گرمی کے باعث جسم کو پانی کی بہت ضرورتی ہوتی ہے اس لئے پانی بھی پوری مقدار میں پئیں۔ لیکن ایک ساتھ نہ پئیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کرکے پئیں ۔چونکہ آج کل موسم گرما میں روزے ہیں اور اس موسم میں جسم سے نمکیات بذریعہ پسینہ فارغ ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی کمی بھی ہو سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ سحری میں ایک دو لیٹر لسّی جسے ہمارے ہاں دہی کی لسّی بھی کہتے ہیں جس میں سے مکھن نکال لیا جاتا ہے، میں نمک ملا کرسحری میں پیا جائے۔ اس طرح جسم میں نمکیات کی کمی بھی نہیں ہوگی بلکہ نمکیات پورے ہوتے رہیں گے اور جسم کی ضرورت کا پانی بھی پورا ہو جائے گا۔دہی کی لسی بناکر پینے سے معدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے السر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔اسی طرح سے ٹائفائڈ کے مریضوں کے لسی کا پینا انتہائی مفید ہے۔لسی بہترین جراثیم کش ہے پیٹ میں جاتے ہی امرض پیدا کرنے والے جراثیم کو مغلوب کرلیتی ہے۔لسی میں کیلشیم،میگنیشیم،پروٹین،نمکیات ،فاسورس،سلفر،سوڈیم وغیرہ اجزاء وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو گوشت اور ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔دہی کے مقابلہ لسی زود ہضم ہے اور معاون ہضم ہے جس کی غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔انتڑیوں میں دوران خون کو تیز کرتی ہے۔اور انتڑیاں غلیظ و فاسد مادوں سے صاف ہوجاتی ہیں۔ جدید ریسرچ کے مطابق جو حضرات پیٹ کے مختلف عوارض میں مبتلا ہیں،یا آنتوں کاانفیکشن ہے ان کے لیے تازہ دہی کی لسی نعمت غیر مترقبہ ہے،جیسا کہ اوپر مذکور ہوا انسانی معدے اور آنتوں میں جو جراثیم پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آنتوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،ایسے جرثیم کے لیے دہی جراثیم کش دوا کے دور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔تازہ دہی کی لسی مقوی دماغ ہے دماغ کی خشکی دور کرتی ہے،اور دماغی کام کرنے والوں کو از سر نو کام کرنے لیے انرجی پیدا کرتی ہے تکان دور کرتی ہے،اعصابی کمزوری دور کرتی ہے،نگاہ کو طاقت پہنچاتی ہے،بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی اور سر کی خشکی دور کرتی ہے اور قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے ۔گرمی کے موسم میں لسی جگر معدہ اور فساد خون کے مختلف عوارض میں مفید ہے ۔ 
(ادارہ ہمدرد سے وابستہ حکیم راحت نسیم سوھدروی قومی طبی کونسل کے رکن بھی ہیں۔عرصہ دراز سے قومی اخبارات و جرائد میں انکے طبی مضامین شائع ہورہے ہیں۔کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔مستند معالج اور محقق ہیں،حکیم محمد سعید کے معاون کی حیثیت سے انکے ہمراہ مطب کرتے رہے ہیں ۔ 

Tuesday, 30 May 2017

Jaryan Ka elaj




نارمل قیمت: 1300 

  آزادی آفر قیمت: 1000 فری ہوم ڈیلوری
کورس مدت:25 دن  
ہم دوا دیتے ہیں٫٫٫شفاء اللہ پاک دیتے ہیں
آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض جریان کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔غلط صحبت، اپنے ہی ہااتھوں سے مادہ کا اخراج اس کی بڑی وجہ ہے اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی آنکھو ں میں نو ر نہیں، چڑچڑا پن،کمردرد اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ 
علامات: جریان منی میں منی کے قطرے پیشاب میں شامل ہوکر خارج ہوتے ہیں ان کا اخراج کبھی پیشاب کے شروع میں کبھی درمیان میں کبھی آخر میں اور بعض اوقات مسلسل پیشاب کے ساتھ ہوتا ہے  
پریشان نہ ہو ں اکسیر جریان مکمل دیسی طریقہ علاج اس کے استعمال سے انشاءاللہ ۱۵ سے ۲۰ دنوں میں جریان پر قابو
پایا جا سکتا ہے ۔






Herbals Heal: چنبل کا مجرب علاج

Herbals Heal:  چنبل کا مجرب علاج

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


Herbals Heal









داد چنبل
چنبل کا گھریلو علاج
داد کا علاج
خشک خارش کا علاج
پرانی خارش کا علاج
بچوں کی خارش کا علاج
خارش کی دوا


چنبر کا علاج

Monday, 29 May 2017

املی اور آلو بخارے کا شربت Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat

املی اور آلو بخارے کا شربت

املی اور آلو بخارے کا شربت Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat

 نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Imli Aloo Bukhara Ka Sharbat


How to a healthy body in summer season in urdu

 healthy body in summer season in urdu
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


 healthy body in summer season in urdu


how to a healthy body in summer season in urdu 

Sunday, 28 May 2017

سوال: کیا اکثرو بیشتر احتلام ہونا ایک بیماری ہے؟ Night Discharge

Night Discharge
سوال: کیا اکثرو بیشتر احتلام ہونا ایک بیماری ہے؟ Night Discharge


Night Discharge reasons

Saturday, 27 May 2017

نبیذ یعنی کھجور کا شربت Khajoor ke Nabeed

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



نبیذ یعنی کھجور کا شربت
سخت گرمی کے مہینے میں روزے ایسے گزاریں جیسے دسمبر کا مہینہ چل رہا ہے ۔ پیاس اور تھکاوٹ کے احساس کو ختم کیجئے ۔۔۔۔۔
رمضان کے اس مہینے میں ایک شربت سے متعارف کراتا ہوں جس کا تعلق دور نبوی ﷺ کے معمولات سے ہے احادیث کی کتابوں میں نبوی غذاؤں کا جب مطالعہ کرتے ہیں تو نبیذ ایک ایسی اصطلاح ملتی ہے جس کا استعمال اہل عرب اب بھی کرتے ہیں لیکن عجم میں اس کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔
کھجور کا استعمال گرمی اور تری دکھاتا ہے لیکن اگر اسی کھجور کو پانی میں بھگو کر اور اس کا شربت بنایا جائے تو اس سے زیادہ پرتاثیر اور تسکین سے بھرپور شاید کوئی شربت ہوگا۔ ویسے بھی اس وقت پوری دنیا میں دل کے امراض‘ انجائنا‘ ہارٹ اٹیک کیلئے کھجور کا استعمال بہت تیزی سے رواج پکڑ رہا ہے کیونکہ دنیا واپس فطرت کی طرف پلٹ رہی ہے اور کھجور فطرت ہے۔
آئیں! ہم ذرا کھجور کا شربت آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں کہ رمضان میں اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔
ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ رمضان کا مہینہ آرہا گرمی کا مہینہ ہے‘ پیاس‘ لو‘ حدت‘ اور حبس مجھ سے ویسے ہی برداشت نہیں ہوتی پھر روزے کے ساتھ کیسے برداشت ہوگی؟ میں نے کہا بالکل آسان ہے‘ آپ ایسا کریں روزہ رکھنے کے بعد دو بڑے چمچ گلاب کے پھولوں کا گلقند کھاکر اوپر سے ایک گلاس پانی پی لیں یا پھر اس سے بہتر ہے کہ گلاب کے پھولوں کے دو چمچ کھاکر اوپر سے کھجور کا شربت پی لیں اسی طرح افطار کے وقت کھجور سے افطار کرکے چسکی چسکی کھجور کا شربت پئیں‘ گھونٹ گھونٹ نہ پئیں‘ پیاس گرمی‘ حدت‘ جلن سارے جسم کی نڈھالی پل بھر میں ختم ہوجائے گی۔
ویسے بھی سحری کے بعد گلقند کھانے والا اور کھجور کے گلاس کا ایک شربت پینے والا سارا دن ایسے تروتازہ رہے گا کہ احساس تک نہیں رہتا کہ اسے روز ہے کہ نہیں ہے۔ جتنا بھی پرمشقت کام کرے اور جتنی زیادہ گرمی اور لو میں دن کا جتنا وقت گزارے اسے زیادہ سے زیادہ یہی احساس ہوگا کہ میرا روزہ ہے اس سے زیادہ احساس بالکل نہیں ہو گا کیونکہ کھجور کا شربت اور گلقند اپنے اندر ایک انوکھی افادیت رکھتے ہیں میں نے جب اس بندے کو یہ طریقہ بتایا تو وہ مطمئن ہوگیا اور پورا رمضان اسی ترکیب کے ساتھ گزارا۔ رمضان کے درمیان ملا تو کہنے لگا بہت مطمئن ہوں‘ روزے کا احساس تک نہیں بلکہ اب تو جی چاہتا ہے کہ رمضان دو ماہ کا ہوجائے۔ اس سے پہلے تو ایک دن کے روزے کیلئے بھی طبیعت میں بوجھ محسوس ہوتا تھا۔
ایک نہیں بے شمار مثالیں میرے پاس ہیں جب بھی کسی کو میں نے کھجور کے شربت پینے کی ترکیب دی سارا گھر کھجور کا شربت پینے لگا اور کھجور کا شربت پینے سے جہاں قلب و جگر کی تسکین ہوتی ہے وہاں کھجور کا شربت خود ہیپاٹائٹس‘ معدے کی تیزابیت‘ پیاس کی شدت‘ ہاتھ پاؤں کی جلن‘ منہ کی خشکی‘لعاب دہن کا کم ہونا‘ پیشاب کی جلن اور قبض کا خود بہترین علاج ہے۔ ایسے لوگ جو کسی بھی ہٹیلی پیچیدہ مرض میں مبتلا ہوں اور روزہ رکھنے سے قاصر ہوں۔ وہ مایوس اور پریشان نہ ہوں کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں سیرت کی کتابوں میں یہ بات ملتی ہے وہ گرمی کے روزے اور سردیوں کی تہجد کی دعائیں مانگتے تھے کیونکہ گرمی کے دن بڑے ہوتے ہیں اور سردیوں کی راتیں بڑی ہوتی ہیں۔ آئیں آپ کو احادیث کے حوالے سے نبیذسے متعارف کرائیں۔حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نبیذ بنانے کیلئے خشک اور کچی کھجور ‘خشک انگور اور خشک کھجور کے ملانے کچی اور تر کھجور کے ملانے سے منع فرمایا اور فرمایا ہر ایک سے الگ الگ نبیذ بناؤ۔ (رواہ مسلم)
نبیذ بنانے کا طریقہ:
حسب مقدار کھجور لیکر شام کو (اگر کھجوریں خشک ہوں تو ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور گٹھلیاں نکال دیں) پانی میں بھگو دیں یعنی اگر کھجور ایک پاؤ ہو تو اس میں پانی تقریباً دو کلو ہو۔ صبح اٹھ کر کھجور کو ہاتھوں سے ملیں ‘ملتے ملتے تمام کھجور اور اس کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں گے جی چاہے چھان لیں اور نوش جان کریں‘ ورنہ بغیر چھانے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر کھجوریں تازہ ہوں تو انہیں مت توڑیں اور ثابت ہی بھگودیں صبح اٹھ کر مل چھان کر یا مل کر گٹھلیاں نکال دیں اور نوش کریں۔ چاہیں تو کھجور کے شربت میں دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس طرح اس کی افادیت بھی بڑ ھ جاتی ہے اور جنت کے دو میوے یعنی دودھ اور کھجور اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی میں اکیلا کھجور کا شربت پینا بہت زیادہ ثابت ہے۔ شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صبح ناشتے میں نبیذ کا استعمال کرتے۔ بڑے بڑے محدثین اولیاء صالحین حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی نبیذ کا استعمال زیادہ کرتے۔ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے بھی نبیذ کا استعمال ثابت ہے۔
احتیاط:
نبیذ کا شربت بنا کر اگر گرمی کا موسم ہے ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں ۔ صبح کا بھگویا ہواشام کو استعمال کریں اور شام کابھگویا ہواصبح استعمال کریں اگر فریج میں رکھیں تو خراب نہیں ہوتا لیکن احتیاطاً 12گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔ بھگونےکے ایک گھنٹے بعد گرائینڈ کرکے بھی فوری استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک دن گزرنے سے اور شدید گرمی سے اس کے اندر خمیر پیدا ہوتا ہے اور خمیر کا پیدا ہوجانا اس کے استعمال کو مشکوک بنادیتا ہے۔ لہٰذا کوشش کریں اس کو تازہ ہی استعمال کریں۔